ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا ا جلاس

بدھ 6 جون 2018 18:15

سرگودھا۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء)ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا ا جلاس ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت منعقد ہو ا، اجلاس میں 48 ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری سے متعلق کیس زیر باعث آئے ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) طارق خان نیازی، اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عدنان شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر بھلوال عدنان آفریدی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن رانا جمیل اختر ، چیف آفیسر ضلع کونسل ،متعلقہ ریونیو آفیسر ز اور کمیٹی کے سیکرٹری اور دیگر ممبران نے شرکت کی ، اجلاس میں جو ہاؤسنگ سکیمیں مطلوبہ تقاضوں پر اترتی تھیں ان کی منظوری دیدی گئی جبکہ دیگر ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کوشیڈول کے مطابق مطلوبہ کوائف مکمل کر کے دوبارہ کیس ڈی پی ڈی سی کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں میونسپل کمیٹی تحصیل کوٹمومن میں پٹرول پمپوں کی منظوری کیلئے معاملہ سب کمیٹی کے سپرد کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔