فرد کی سہولت نادرا سہولت مراکز پر مرحلہ وار میسر کی جارہی ہے، نادیہ احمد

بدھ 6 جون 2018 18:15

سرگودھا۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر ای سی سی پنجاب نادیہ احمد نے کہا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی اور نادرا کے مابین معاہدہ کی رو سے فرد برائے ریکارڈ کی سہولت نادرا کے 3700ای سہولت مراکز پر مرحلہ وار میسر کی جارہی ہے، اس سلسلے میں پنجاب کے دس اضلاع بشمول ملتان، سیالکوٹ ، گجرات ،راولپنڈی ، سرگودہا ،ساہیوال ، شیخوپورہ، رحیم یار خان، جھنگ اور اوکاڑہ میں واقع ایک ہزارسے زائد ای سہولت مراکز سے فرد برائے ریکارڈ کے اجراء کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیاہے ، اعداد وشمار کے مطابق اراضی ریکارڈ ز سنٹرز پر 60سے 80فیصد سائلین فرد برائے ریکارڈ کے حصول کیلئے آتے ہیں، اس سہولت کی بد ولت سائلین کی اکثریت تحصیل اراضی ریکارڈز سنٹر جائے بنا اپنے متعلقہ علاقہ میں واقع قریب ترین نادرا ای سہولت مرکز سے فرد برائے ریکارڈ حاصل کرسکتے ہیں ، ای سہولت مراکز سے فرد کے حصول کی فیس 150 روپے او رنادرا کی فیس 60 روپے مقرر کی گئی ہے ، فرد برائے ریکارڈ کے حصول کیلئے اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :