سرگودھا،محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آگاہی سیشن کا انعقاد

بدھ 6 جون 2018 18:15

سرگودھا۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) محکمہ بہبود آبادی سرگودہا کی جانب سے آگاہی سیشن جناح کالونی سرگودہا میں منعقدکروایا گیا ،جس کے مہمان ِخصوصی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک آفتا ب احمد اعوان تھے ، آگاہی سیشن میں اہل ِعلاقہ کی خواتین نے بھر پور شرکت کی،آگاہی سیشن کے اختتام پر بہترین ماؤں کے مقابلہ کی پوزیشن ہولڈر میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔