عید کے بعد اعلیٰ پیمانے پر ہاکی چیمپین شپ کرائیں گے، ڈاکٹر جنید علی شاہ

بدھ جون 18:15

عید کے بعد اعلیٰ پیمانے پر ہاکی چیمپین شپ کرائیں گے، ڈاکٹر جنید علی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد اعلیٰ پیمانے پر ایک چمپیئن شپ کا انعقاد کریں گے۔ وہ افطار ڈنر کے تقریب کے موقع پر صحافیوں سے رسمی گفتگو کر رہے تھے ۔ افطار ڈنر میں آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال ، سابقہ انٹر نیشنل ہاکی پلیئر اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید حیدر حسین ، محسن علی خان، ڈاکٹر ماجد ، میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی ، امتیاز الدین ، اعجاز الدین، سابقہ انٹر نیشنل ہاکی ایمپائر یونس صدیقی، سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ، نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق اور بڑی تعداد میں ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی ۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ ہم گزشتہ دو سالوںسے کھیل و کھلاڑی دونوں کی خدمت کررہے ہیں بہت بڑے پیمانے پر ٹورنامنٹ کراتے رہے ہیں جس کی مثال گزشتہ کئی سالوں میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر صحافی عمر شاہین ، سندھ اسپورٹس جرنسلٹ سندھ کے سیکریٹری اصغر عظیم ، جاوید اقبال ( آج ٹی وی) ، شکیل یامین کانگا، ڈاکٹر عارف حفیظ ، عارف وحید، سینئر فوٹو گرافر جاوید اقبال اور مقصود احمد موجود تھے۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد خان نے کہا ہے کہ ہم اسی طرح سے کراچی اور ہاکی کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وہ دن دور نہیں آنے والے دور میں کراچی کے لڑکے پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ آج پہلا سیمی فائنل میچ پہلا اولمپین منصور احمد میموریل فلڈ لائٹ فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ میں ڈسٹرکٹ ملیر کلرز اور ڈسٹرکٹ ملیروائٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔