اے کی جی رمضان کرکٹ‘ جعفر برادرز کو ہرا کر آغا اسٹیل سیمی فائنل میں داخل

بدھ 6 جون 2018 18:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) گروپ ’’سی‘‘ کی رنر اپ آغا اسٹیل نے گروپ ’’اے‘‘ کی چمپئن اور ناقابل شکست جعفر برادرز کو 7 وکٹوں کی شکست کا داغ لگا کر حیران کن کامیابی کے ساتھ 31 واں اے کے جی رمضان ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ مستحکم کرلی۔ 163رنز کا ہدف فاتح ٹیم نے باآسانی 3وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

محمد افضل کی نصف سنچری، شہریار غنی اور عمران علی کی بھی عمدہ بیتنگ۔ وسیم قریشی اور یاسر حسین کے 3,3شکار۔ عثمان خان کی 81رنز کی شاندار اننگز ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی شاہنواز دام جی،چیف انٹرنل آڈیٹر، گندھارا پرائیویٹ لمیٹڈ نے یاسر حسین کو 3اہم وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر سعد نسیم، کرکٹ کنوینر میر افضل بیگ اور علی حسین شاہ بھی موجود تھے۔

(آج) جمعرات کو تیسرا کوارٹر فائنل ڈالر ایسٹ اور قاسمی سی سی کے مابین کھیلا جائے گا۔آغا خان جیم خانہ گراؤنڈ گارڈن ویسٹ پر کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں جعفر برادرز نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور 18.5اوورز میں پوری ٹیم 162بنا کر پویلین سدھار گئی۔ عثمان خان کی 81رنز کی شاندار اننگز 13باؤنڈری اور 3سکسر سے سجی تھی۔ انہوں نے پہلی وکٹ پر شہزر حسن (17رنز ) کے ہمراہ 60رنز کی پارٹنر شپ بنائی جبکہ دوسری وکٹ پر ایم سلیم (22رنز) کے ساتھ 49رنز جوڑے۔

حافظ شاہ کے 11رنز میں ایک چھکا شامل تھا۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر کو کراس نہ کرسکا۔ وسیم قریشی نے 10رنز پر 3کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ یاسر حسین کو بھی 3اہم وکٹیں 27رنز کے عوض حاصل ہوئیں۔ حسن محمود نے 36رنز پر 2اور ایک وکٹ خوشدل شاہ کو 16رنز پر ملی۔ آغا اسٹیل کو جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف باآسانی 3وکٹوں پر حاصل ہوگیا جب 15.4اوورز میں 163رنز بنائے گئے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد افضل نے شاندار 60رنز میں 6چوکے اور 3چھکے لگائے۔ عمران علی 42رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ان کی اننگز 5چوکوں اور 3چھکوں پر مشتمل تھی۔ انہوں نے پہلی وکٹ پر محمد افضل کے ہمراہ 63رنز کی شراکت داری نبھائی۔ شہر یار غنی کے 44رنز 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنے۔ دوسری وکٹ پر انہوں نے ایم افضل کے ہمراہ 62رنز جوڑے۔ خوشدل شاہ 11اور محمد وقاص 2رنز پر ناقابل شکست رہے۔ عثمان علیم کو 16اورحافظ شاہد کو 24 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ ملی۔

متعلقہ عنوان :