گورنرسندھ محمد زبیر نے یتیم بچوں کو افطار ڈنردیا اور المصطفیٰ کو ایمبولینس اور میت گاڑی کی چابیاں پیش کیں
گورنرسندھ نے بچوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان میں گھل مل گئے،دعا ہے کہ آپ معاشرہ کا قیمتی اثاثہ بنیں ، بچوں سے گفتگو سماجی بھلائی کی تنظیمیں عوام کو سہولیات کی فراہمی میں حکومت کی معاون ہیں،یتیم بچوں کی تقریب میرے لئے اعزا ز ہے، گورنر سندھ
بدھ 6 جون 2018 18:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سماجی بھلائی کی تنظیمیں عوام کو سہولیات کی فراہمی میں حکومت کی مدد گار اور معاون ہیں ، یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت نہ صرف ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے بلکہ بے انتہا ثواب کا باعت بھی ہے اس ضمن میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بے سہارا بچوں کی عصر حاضر کے مطابق تربیت ، رہائش کے انتظام ، خوراک اور انسانی ضروریات کی فراہمی میں اہم انسانی خدمت پر معمور قابل تحسین ادارہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی اس تقریب میں شرکت کی دعوت اور میزبانی کا موقع دینے پر میں سوسائٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ ان بچوں کو گورنر ہائوس میں مدعو کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،ان بچوں کی مسرت میرا قیمتی اثاثہ ہے ۔ گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی معاشرہ کے ضرورت مند اور نادار طبقات کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بے مثالی خدمت کررہی ہے ان دو شعبوں کے علاوہ سماجی خدمت میں بھی سوسائٹی کا ملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ہے ، میں نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو بڑے قریب سے دیکھا ہے اور میں اس کی کارکردگی سے متاثر ہوا ہوں ، بلاشبہ سوسائٹی کے روح ِ رواں حاجی حنیف طیب ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں ، ان کی ذاتی دلچسپی اور جوش و خروش کے باعث سوسائٹی تینوں شعبوں میں بہترین کام کررہی ہے ، حاجی حنیف طیب کی شخصیت ہمارے معاشرہ کے لئے لائق تقلید مثال ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یتیم بچوں کی رہائش کے لئے ’’ میرا گھر ‘‘ منصوبہ المصطفیٰ سوسائٹی کا ایک اہم کارنامہ ہے جس کا گذشتہ برس میں نے افتتاح کیا تھا ، سوسائٹی کی جانب سے ضعیف العمر افراد کے لئے رہائش کا قیام بھی خوش آئند ہے ، میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتاہوں ۔گورنرہائوس میں دیئے گئے افطار ڈنر میں گورنرسندھ نے بچوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان میں گھل مل گئے ، بچوں نے اپنے درمیان گورنرسندھ کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا، بچوں نے اپنی کفالت ، تعلیم، دیکھ بھال اور طبی سہولیات کے بارے میں گورنرسندھ کو بتاتے ہوئے کہ ادارہ میں ان کی بہت اچھی دیکھ بھال ہوتی ہے انھیں گھر جیسا ماحول اور ماں باپ کی شفقت اور پیار ملتا ہے ۔گورنرسندھ نے کہا کہ میری دعا ئیں آپ کے ساتھ ہیں مجھے امید ہے کہ آپ سب معاشرہ کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوں۔افطار ڈنر میں بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول کریم ؐ بھی پیش کی ۔مزید اہم خبریں
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.