ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے شکردرہ میںمعطل گیس سپلائی پرشہریوں کا احتجاج ختم کرادیا

بدھ 6 جون 2018 18:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) کوہاٹ کی سب تحصیل شکردرہ میں گیس سپلائی کی بار بارمعطلی کے خلاف شہریوں نے احتجاجاًً اوجی ڈی سی ایل کے پلانٹس کا گھیراؤ کرلیا جس کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے فوری طورپراسسٹنٹ کمشنر لاچی سمیع الرحمن کو موقع پر پہنچنے اور شہریوں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

سمیع الرحمن نے شہریوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور گیس سپلائی کی بار بار معطلی کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر وہ پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔بعد ازاں اے سی لاچی نے ایس این جی پی ایل کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور گیس سپلائی میں موجود فالٹ فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :