Live Updates

پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تیار کرلیا

بدھ 6 جون 2018 18:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) تخت بھائی سرکل پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تیار کرلیاہے جبکہ ہوائی فائرنگ کی جان لیوا رسم کے تدارک کیلئے عوام میں شعور اجا گر کرنے کی خصوصی مہم بھی شروع کردی ہے ۔ سب ڈویژنل آفس تخت بھائی میں سرکل ایس ایچ او زکی کرائم میٹنگ کے موقع پر اے ایس پی محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ اشتہاری ملزمان، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلا ف جاری اپریشن میں مزید تیز ی لائی جائے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سرکل کے خارجی و داخلی روٹس ، مصروف بازار وں میں موبائل، پیدل اور رائیڈر گشت بڑھائی جائے ، خصوصاًخواتین کی خریداری کے مراکز میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی خدمات حاصل کی جائیگی ۔ محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی غیر شرعی ، قانون کے منافی، غیر اخلاقی اور جان لیوا رسم کو ختم کرنے کے حوالے سے علماء ، مشائخ ، مساجد کے آئمہ کرام اور علاقہ عمائدین کی خدمات حاصل کی جائیگی ۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات