کراچی کے حلقہ پی ایس 108باپ اور بیٹا میدان میں آگئے

نبیل گبول اور نادرگبول نے ایک ہی حلقے سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

بدھ جون 18:54

کراچی کے حلقہ پی ایس 108باپ اور بیٹا میدان میں آگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) کراچی کے حلقہ پی ایس 108باپ اور بیٹا میدان میں آگئے ۔پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے پی ایس 108کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے جبکہ نبیل گبول کے بیٹے نادر گبول پہلے ہی اس حلقے سے کاغذات نامزدگی حاصل کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

نبیل گبول قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246سے بھی فارم حاصل کرچکے ہیں جبکہ اسی حلقے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں ۔