انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر1پیسے مہنگا

اوپن کرنسی مارکیٹ، امریکی ڈالر،سعودی ریال، یواے ای درہم کی قدر میں کمی،یورو اوراور چینی یوآن کی فروخت میں اضافے کا رجحان رہا

بدھ جون 18:54

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر1پیسے مہنگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میںاضافے کا رجحان رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،،،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ یورو اورچینی یوآن کی قیمت فروخت میں اضافہ،برطانوی پائونڈ اور چینی یوآن کی قیمت خرید میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میںمزید1پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.61روپے سے بڑھ کر115.62روپے اور قیمت فروخت115.66روپے سے بڑھ کر115.67روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیںمزید10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.10روپے سے گھٹ کر118.00روپے اور قیمت فروخت118.60روپے سے گھٹ کر118.50روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدرمیں20پیسی کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید137.80روپے سے بڑھ کر138.00روپے اور قیمت فروخت139.30روپے سے بڑھ کر139.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید157.50روپے اور قیمت فروخت159.00روپے پرمستحکم رہی ۔

سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدرمیںبالترتیب15اور10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.40روپے سے گھٹ کر31.25روپی اور قیمت فروخت31.70روپے سے گھٹ کر 31.55روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.15روپے سے گھٹ کر32.05روپے اور قیمت فروخت32.45روپی سے گھٹ کر32.35روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں استحکام جبکہ فروخت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے پرمستحکم اور قیمت فروخت19.30روپے سے بڑھ کر19.50روپے ہوگئی۔