جی ڈی اے والے پہلے بھی الزام لگاتے رہے آج بھی الزامات کا سہارالے رہے ہیں،نثار کھوڑو

دو ہزار تیرہ میں عوام نے دوبارہ ہمیں ووٹ دیئے اورآئندہ عام انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی،صحافیوں سے گفتگو

بدھ جون 18:54

جی ڈی اے والے پہلے بھی الزام لگاتے رہے آج بھی الزامات کا سہارالے رہے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہاہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس والے پہلے بھی الزام لگاتے رہے آج بھی الزامات کا سہارالے رہے ہیں، وہ انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں ان کی خواہش کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں ،دو ہزار تیرہ میں عوام نے دوبارہ ہمیں ووٹ دیئے اورآئندہ عام انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے الیکشن کمیشن سندھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ نثارکھوڑو نے کہاکہ ہم نے سندھ میں نگراں سی ایم متفقہ طورپر بنا دیا ہیاب کابینہ بنانا سی ایم کا کام ہے ایک سوال کے جواب میں نثارکھوڑو نے کہاکہ ریحام خان کی کتاب آنے سے پہلے ہی مشہور ہوگئی ہیریحام خان نے کتاب کی مشہوری پر پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کیا ہے پی ٹی آئی والوں نے ریحام کی کتاب آنے سے پہلے اتنا مشہور کردیا ہے کہ جب کتاب ائی گی تو سب سے زیادہ فروخت ہوگی اگر کسی کے پاس بک ہو تو مجھے بھی دینا تاکہ مین بھی پرھ سکوں۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے کہاکہ بلی کھمبا نوچتی رہتی ہے جی ڈی اے بولتی رہے گی کوئی فرق نہیں پڑے گا دس سال سے طعنے دیئے جا رہے ہیں ان کو یاد کیوں نہیں کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔جی ڈی اے چاہتی ہے کے آج ہی انتخابات ملتوی ہوجائے،ہم سہارے کی تلاش میں نہیں ہیں ہم انتخابا میں جائیں گے انتخابات سے بھاگنے والے نہیں ہیں اصغر خان کسی میں سب پتہ چل گیا کہ کن لوگوں نے آئی ایس آئی سے پیسے لیئے پیپلزپارٹی کے راستے روکنے کی کوشش کی گئی، اسامہ بن لادن کا نام بھی سامنے آیا تھا