یونیورسٹیز میں ٹیکنالوجی ٹولز کے استعمال سے تحقیق کے معیار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ،جاوید میمن
بدھ 6 جون 2018 18:54
(جاری ہے)
ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹرزبیر شیخ، ایسوسی ایٹ ڈین،ڈاکٹر عاصم امداد، شعبہ جاتی سربراہان ڈاکٹر رضوان الحسن،ڈاکٹر خلیق الرحمان راضی،آصف ناجی، ڈاکٹر طاہر الاسلام اور ہیڈ لائیبریرین حمیرا ناز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اپنے خطاب میں انجینئر جاوید میمن نے کہا کہ انھیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ ماجو میں کئے جانے والے تحقیقی کا م کا معیار بہت اعلیٰ ہوتا ہے اور انکی جانب سے جمع کرائے گئے مقالوں میں غیر ضروری طوالت سے گریز کیا جاتا ہے اور وہ نہایت جامع ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر تحقیق کا ایک مقصد ہونا ضروری ہے اور مقالے محض لائیبریری میں رکھنے کے لئے نہیں لکھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیقی کاموں کے شعبہ میں نجی یونیورسٹیاں اچھا کام کررہی ہے اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے یونیورسٹیوں کی مدد لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے یونیورسٹیوں کی ہر ممکن مدد کررہی ہے اس لئے انکے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ ایچ ای سی کے قریب آئیں جس کی بنا پر وہ اپنے ہاں پڑھانے کے معیار کو مزید بہتر بناسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ایچ ای سی میں ایک ڈویژن صرف فیکلٹی ڈیویلپمنٹ کے لئے کام کررہا ہے۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ماجو جس بہتر انداز سے اس وقت کام کررہی ہے تو اسے دیکھ کر انھیں پوری امید ہے کہ آگے چل کر اس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی پانچ سو بہترین یونیورسٹیوں میں ہوجائے گا۔قبل ازیں تقریب کے آغاز پر ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے انجینئر جاوید میمن کی ماجو میں آمد پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ماجو کے ساتھ ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں تعلیم اور نظم و ضبط قائم رکھنے کے لئے کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جاتا ہے اور طلبہ و اساتذہ کی جانب سے جمع کرائے جانے والے مقالوں میں سرقہ کی شکایات چیک کرنے کے لیے ایک علیحدہ سیل بنا دیا ہے تاکہ تحقیقی کام کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ ہم اپنی فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ہم نے ایک سینٹر فار ایگزیکیوٹیولرننگ ڈیویلپمنٹ اینڈ ڈائیورسٹی بھی قایم کیا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے ایچ ای سی کے ریجنل ڈائیریکٹر پر زور دیا کہ وہ ماجو میں تحقیقی کام کرنے والوں کو آئی ایس آئی ویب آف نالج تک رسائی فراہم کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.