پشاور میں بھی الیکشن دوہزار اٹھارہ کے لئے کاغذات وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ تیسرے روز جاری رہا

بدھ 6 جون 2018 18:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی الیکشن دوہزار اٹھارہ کے لئے کاغذات وصول اور جمع کرنے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں کاغذات جمع اور وصول کرنے کا سلسلہ تیسریروز بھی جاری رہا، صوبہ بھر میں خواتین،مخصوص اور اقلیتوں کی نشستوں کے لئے کاغذات متعلقہ ریٹرننگ افیسرزکے پاس جمع کرائیں جائیں گے الیکشن میں حصہ لینے والے افراد دفتری اوقات کار صبح آٹھ بجے سے سہ پہر چار بجے تک کاغذات جمع اور وصول کروا سکتے ہیں امیدواروں کی جانب سے وصول کئے گئے کاغذات نامزدگیاں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں آٹھ جون تک جمع کروائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

اب تک دو سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات وصول کئے ہیں۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست آٹھ جون کو آویزاں کی جائے گی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چودہ جون تک کی جائیگی ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں انیس جون تک دائرکی جاسکیں گی ستائیس جون کو امیدواروں کی فہرست دوبارہ جاری کی جائیگی۔