پشاور میں یوم علی کے موقع پر جلوس کی گزازگاہوں کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

جلوس کی سیکورٹی پر200پولیس اہلکار تعینات ہونگے،جلوس کیساتھ ساتھ پولیس اہلکار موجود ہونگے ،ایس ایس پی آپریشن

بدھ 6 جون 2018 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) پشاور میں یوم علی کے موقع پر جلوس کی گزازگاہوں کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جلوس کی سیکورٹی کے لیے دوسو پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔

(جاری ہے)

پشاورمیں یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال وزیرنے کہا کہ جلوس کی سیکورٹی پر200پولیس اہلکار تعینات ہونگے،جلوس کیساتھ ساتھ پولیس اہلکار موجود ہونگے ،جلوس کی راستوں میں چھتوںپرماہرنشانہ بازوں سمیت خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہیںجلوس کی گزارگاہوں کو سنپر ڈاگز اور میٹل ڈیٹکٹرز کے زریعے چیک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :