مردہ گھوڑے کو پھر زندہ کیا جارہا ہے کالاباغ ڈیم بنا تو کے پی ڈوب جائے گا،غلام احمدبلور

کوئی پاکستانی بن کر سوچے تو کالا باغ ڈیم نہیں ہے ،لاباغ ڈیم بنا تو کے پی ڈوب جائے گا اور سندھ سوکھ جائیگاہمیں اپنے پانی کا آدھا بھی نہیں مل رہا،،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام احمد بلور

بدھ 6 جون 2018 18:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام احمد بلور نے کہا کہ مردہ گھوڑے کو پھر زندہ کیا جارہا ہے کالاباغ ڈیم بنا تو کے پی ڈوب جائے گا اور سندھ سوکھ جائیگا ۔کوئی پاکستانی بن کر سوچے تو کالا باغ ڈیم نہیں ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء غلام احمد بلور نے پشاورمیں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پاکستانی بن کر سوچے تو کالا باغ ڈیم نہیں ہے ،لاباغ ڈیم بنا تو کے پی ڈوب جائے گا اور سندھ سوکھ جائیگاہمیں اپنے پانی کا آدھا بھی نہیں مل رہا ۔

(جاری ہے)

غلام بلور نے کہا کہ پنجاب پینتالیس ہزار کیوسک پانی سے پینتالیس لاکھ ایکڑ زمین سیراب کرتا ہے بھاشا ڈیم، تھاکوٹ اور داسو ڈیم پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی انھوں نے کہا کہ باچا خان نہ سوچتے تو اکوڑہ اور نوشہرہ ڈوب جاتاہم اگر غلام ہے تو غلاموں جیسا سلوک نہ کیا جائے کالا باغ ڈیم پہلے تیکنیکی اور اب انسانیت کی بقاء کا مسئلہ ہے کالا باغ بننے سے لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی ضرورت ہوئی تو اے این پی سپریم کورٹ میں پارٹی بننے گی سندھ بھی ہمارے ساتھ ہوگامشرقی پاکستان جیسے حالات نہ پیدا کیے جائے۔