انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وفد کی صوبائی الیکشن کمشنریوسف خٹک سے ملاقات

بیرون ملک مقیم اساتذہ کے الیکشن ڈیوٹی انجام نہ دینے سے متعلق درخواست جمع کرائی

بدھ 6 جون 2018 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وفد نے صوبائی الیکشن کمشنریوسف خٹک سے ملاقات کی اوربیرون ملک مقیم اساتذہ کے الیکشن ڈیوٹی انجام نہ دینے سے متعلق درخواست جمع کرائی ۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا وفد مرکزی صدر پروفیسر جمیل کاظمی اور سیکریٹری پروفیسر معیز پرمشتمل تھا۔

(جاری ہے)

اساتذہ کے وفد نے صوبائی الیکشن کمشنر کوبتایا کہ جامعہ کراچی اٹھارہ سو ملازمین پہلے ہی الیکشن فرائض کیلئے فراہم کرچکا ہے جبکہ تعطیلات کے باعث مختلف شعبہ جات کے سربراہان موجود نہیں ہیں جامعہ کراچی میں تعطیلات سولہ جولائی کو ختم ہونگی جس کے باعث تعطیلات اور بیرون ملک گئے ہوئے اساتذہ کو انتخابات کی ٹریننگ سے مستثنی قرار دیا جائے۔