خواجہ سراؤں نے انتخابی وبنیادی انسانی حقوق کی بحالی تک فوری انتخابات روکنے کا مطالبہ کردیا

بدھ 6 جون 2018 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) خواجہ سراؤں نے انتخابی وبنیادی انسانی حقوق کی بحالی تک فوری انتخابات روکنے کا مطالبہ کردیا ہے اورکہاہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین پاکستان اور اعلی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواجہ سراوں کی علیحدہ شناخت اور انتخابی عمل کے لئے کوئی پالیسی تیار نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سرا بندیا رانا نے الیکشن کمیشن سندھ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے خواجہ سراں کے لئے انتخابات میں شرکت کے لئے کوئی انتخابی طریقہ کار واضح نہیں کیا اور خواجہ سراں کے لیے کوئی علیحدہ فارم بھی نہیں بنایا خواجہ سراں کی ووٹر لسٹ بھی تیار نہیں کی گئی نہ خواجہ سراں کے لیے علیحدہ پولنگ اسٹیشن تشکیل دیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ جب تک اعلی عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں ہوجاتا الیکشن کمیشن کوانتخابات ملتوی کردینے چاہیئں۔