ہیومن رائٹس نیٹ ورک کاکراچی کے مسائل پر سیمینار کا انعقاد

شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پا نی کا ہے جس پر انتظامیہ کو سخت اقدامات لینے کی ضرورت ہے ، مقررین کا مطالبہ

بدھ 6 جون 2018 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) ہیومن را ئٹس نیٹ و ر ک کے تحت کراچی کے مسائل اور ان کے حل کے عنوان سے گزشتہ روز مقا می ہال میںسیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدرات ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عا لم سوری نے کی ۔سیمینارمیں سیاسی ،سماجی اور طا لبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جس سے خاکسر تحریک کے رہنما نصر عسکری ،بتول ویلفیئر کے سربراہ حاجی شریف الدین ، انتخاب عا لم سوری ، جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر ،رفعت اعوان ایڈو کیٹ ، ذبیح اللہ قریشی ، عا بد سہگل و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر صحافی حضرات اور انسانی حقوق کے کارکنان بھی مو جود تھے ۔ مقررین نے کراچی کے بڑھتے ہوئے مسائل سے پیدا ہو نے والی سنگین صورتحال پر انتہائی گہری تشویش کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جا تا رہا جس کی وجہ سے مسائل کے پہاڑ بن چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہر کرا چی کے بڑے مسائل میں شدید قلت آب ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ،پبلک ٹرانسپورٹ ، ٹریفک جام ، سڑکوں کی ابتر صورتحال، سیوریج نظام ، پبلک ہیلتھ کا ناقص نظام ، جرائم میں اضافہ و دیگر مسائل شامل ہیں ۔

ان تمام مسا ئل میں زیادہ تر مسائل ایسے ہیں جن کو بہتر منصوبہ بندی اور کم بجٹ سے حل کیا جا سکتا ہے کیوں کہ یہ مسائل ٹھوس انتظامی اقداما ت سے ہی حل ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پا نی کا ہے، یہ اہم ترین مسئلہ ہے ۔ پانی کی مینجمنٹ کا نظام ہو نا نہایت ضروری ہے ہمیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام بنانا ہو گا ، ہم اپنی عا م زندگی میں پانی کو بے دریغ ضائع کر رہے ہیں جس پر قا بو پا نا ہوگا۔

انھوں نے مرکزی و صو با ئی نگراں حکومتوں سے مطا لبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ کراچی کے شہریوں کیلئے پانی کی بروقت فراہمی ممکن بنائی جائے ،حکومت کراچی کے مسائل حل کر نے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے ،عوام کومعیاری طبی سہولیا ت فراہم کرے ، کے الیکٹرک کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے ۔ سیمینار کے اختتام میں ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی جانب سے تمام مہمانوں کے لئے افظار ڈنر پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔