کے ایم سی وڈی ایم سیز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ،14جون کو عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 6 جون 2018 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ ،جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ اور ریٹائر پنشنرز کے نمائندے محمد اسمٰعیل شہیدی کی کے ایم سی وڈی ایم سیز کی80ہزار ملازمین وپنشنرز کو تنخواہوں ،پنشن میں باقاعدگی لانے ،فائر رسک الائونس کی ادائیگی کے لیے دائر آئینی درخواست کی سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس یوسف حسین سیدپر مشتمل ڈویثرن بینچ میں ہوئی ،ندیم شیخ ایڈوکیٹ اور سیدذوالفقارشاہ نے عدالت کو بتایا کہ عیدالفطر قریب ہے ہر سال تہوار پر عدالتی احکامات پر تنخواہ دی جاتی ہے لٰہذا عیدالفطر سے قبل تنخواہیں ،پنشن ،فائر رسک الائونس اور ٹیچرز کی تنخواہیںادا کی جائیں ۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہیں ،پنشن عیدسے قبل ادا کی جائیں ۔14جون کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کی جائے ۔عدالت میں کے ایم سی کے وکیل اقبال خرم ایڈوکیٹ نے فائر فائٹرز کے اوورٹائم کے سلسلے میں پیش کردہ کونسل قرار داد عدالت میں پیش کی ۔عدالت نے سماعت 14جون تک ملتوی کردی ۔اس موقع پر سیدشعاع النبی ایڈوکیٹ ،ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،سیدذوالفقارشاہ ،اسمٰعیل شہیدی ،ٹیچرز کے علاوہ کے ایم سی وڈی ایم سیز کے لیگل ایڈوائزر عدالت میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :