چائینز کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے عملے کو 4ماہ کا 25فیصد اضافی الائونس بطور بونس ادا کیا جائے گا،طحہٰ فاروقی

بدھ 6 جون 2018 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی طحہ فاروقی نے کہا ہے کہ عیدالفطر سے قبل بلدیہ شرقی اوربلدیہ جنوبی کے سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے تحت چائینز کمپنی کے ساتھ صحت وصفائی کے امور انجام دینے والے عملے کو4ماہ کا 25فیصد اضافی الائونس بطور بونس ادا کیا جائے گا تاکہ یہ ملازمین بھی اپنی عید اپنے اہل وعیال کے ساتھ مناسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری ملک نواز ،راجہ عاصم شہزاد ،چائینز کمپنی کے اہلکار عبدالعزیز ،مس خدیجہ کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بورڈ کے سیکریٹری نادر خان اور ڈائریکٹر آئی ٹی محمد نواز بھی موجود تھے ۔ایم ڈی طحہ فاروقی نے کہا کہ ملازمین کام میں کوتاہی سے اجتناب برتیں اور دل جمعی سے کام کریں انکے جائزمسائل حل کیے جائیں گے ۔اس موقع پر سیدذوالفقارشاہ نے ڈیلی ویجرز ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی ،انکی تنخواہیں بینک اکائونٹس سے دینے ،گاڑیوں کی مرمت کرنے جیسے مسائل سے ایم ڈی کو آگاہ کیا ۔انہوں نے ملازمین کے مسائل میں دلچسپی لینے پر ایم ڈی صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :