نامعلوم افرادکی گھر میں گھس کر فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق، ملزمان فرار

بدھ 6 جون 2018 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) مردان تھانہ صدر کی حدود میں نامعلوم افراد کا گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی جان بحق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

مردان کے علاقے شیخ ملتون میں شوگرکین فارم میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے گھر میں موجود میاں بیوی جان بحق ہوگئے ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتش شروع کردی ہیں۔