چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے حوالے سے اہم اجلاس( کل) طلب کرلیا

بدھ جون 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے پنجاب کے نگران وزیراعلی کی تقرری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کااہم اجلاس( کل) طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے نگران وزیراعلی کی تقرری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس( آج) ساڑھے نو بجے طلب کرلیا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو چار نام ارسال کئے ہیں ، اپوزیشن نے پروفیسر حسن عسکری رضوی اور ایاز امیر کے تجویز کئے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے ایڈمرل(ر)محمد ذکاء اللہ اور جسٹس(ر)محمدسائر علی کے نام تجویز کئے گئے ہیں ۔