الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے چار اضلاع کی حلقہ بندیوں پر سماعت کیلئے جاری نوٹسز واپس لے لیے

بدھ 6 جون 2018 19:02

الیکشن کمیشن نے  بلوچستان کے چار اضلاع کی حلقہ بندیوں پر سماعت کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے چار اضلاع کی حلقہ بندیوں پر سماعت کے لیے جاری نوٹسز واپس لے لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے کچھ اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینیکے معاملہ پر چار اضلاع کی حلقہ بندیوں پر سماعت کے لیے جاری نوٹسز واپس لے لیے ،الیکشن کمیشن نے پنجگور، تربت،کچھی اور جھل مگسی کی حلقہ بندیوں پر سماعت کے لیے جاری نوٹسز واپس لیے ،بلوچستان ہائی کورٹ نے ان حلقوں پر حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے رکھی ہیں ،کمیشن نے بلوچستان کی حلقہ بندیوں سے متعلق جھل مگسی، کچھی، تربت اور پنجگور کی سماعت کے لیے گزشتہ روز نوٹسز جاری کیے تھے ۔