سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے حلف لیا،تقریب میں پرویزخٹک ،اسدقیصر ، اعظم خان، انجینئرامیرمقام،مولانا گل نصیب خان، سردارحسین بابک، سابق وزراء ،سیاسی راہنماؤں، اورعمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

بدھ 6 جون 2018 19:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس (ر) دوست محمد نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے نگران وزیراعلی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب بدھ کے روز گورنرہاوس پشاورکے جرگہ ہال میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں سبکدوش ہونیوالے وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک سمیت سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصر ، ،چیف سیکرٹری اعظم خان، انجینئرامیرمقام،مولانا گل نصیب خان، سردارحسین بابک،حاجی غلام علی، سابق وزراء ،سیاسی راہنماؤں،وکلاء،اعلی سول حکام اورعمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بعدازاں نگران وزیراعلی جسٹس (ر) دوست محمد نے گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہیں اورباہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔ گورنرنے اس موقع پر انہیں وزیراعلی کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اوران کیلئے نیک تمناؤںکااظہارکیا۔