تخت بھائی پولیس نے سماج دشمن عناصر سے نپٹنے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا

بدھ جون 19:22

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) تخت بھائی سرکل پولیس نے سماج دشمن عناصر سے نپٹنے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تیار کرلیا جبکہ ہوائی فائرنگ کی جان لیوا رسم کے تدارک کیلئے عوام میں شعور اجا گر کرنے کی خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ سب ڈویژنل آفس تخت بھائی میں سرکل ایس ایچ او زکی کرائم میٹنگ کے موقع پر اے ایس پی محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ اشتہاری ملزمان، منشیات فروش اور سماج دشمن عناصر کے خلا ف ورزی اپریشن میں مزید تیز ی لائی جائے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سرکل کے خارجی و داخلی روٹس ، مصروف بازار وں میں موبائل،، پیدل اور رائیڈر گشت بڑھائی جائے ، خصوصاًخواتین کی خریداری کے مراکز میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی خدمات حاصل کی جائیگی ۔ محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی غیر شرعی ، قانونی کی منافی، غیر اخلاقی اور جان لیوا رسم کو ختم کرنے کے حوالے سے علماء ، مشائخ ، مساجد کے آئمہ اور علاقہ عمائدین کی خدمات حاصل کی جائیگی ۔ اس سلسلے میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا۔