مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے 200اقلیتی خاندانوںنے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

پی پی پی ہی ملک و قوم کی ترقی کی ضامن جماعت ہے، پیر نصیب چند کی کا شمولیتی تقریب سے خطاب

بدھ 6 جون 2018 19:22

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند کی مسلسل اور منظم رابطہ کاری کی وجہ سے مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے 200اقلیتی خاندانوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مردوں سے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس کے ساتھ پنڈت جے دیپ ساگر ، چوہدری شوکت، تور انداس، پرویز داس، صادق گل، سوہن مسیح، ولائت مسیح، عارف مسیح، سمیل مسیح، الیاس عرف بابو استاد کے علاوہ ضلع خواتین ونگفرزانہ ریاض نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پیر نصیب چند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ہے اقلیتی برادری کو حقوق ملے ہیں جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مخصوص سیٹوں کی نمائندگی شامل ہے،پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے،پیپلز پارٹی ملک و قوم کی ترقی کی ضامن جماعت ہے،شہید ذوالفقار بھٹو نے سب سے پہلے اقلیتی برادری کے حقوق کی آواز بلند کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی آنے والے انتخابات میں پورے ملک میں واضح اکثریت حاصل کریگی۔

(جاری ہے)

شہید بھٹو دستورِ پاکستان کے ہر صفحے میں زدہ ہے اور شہید بھٹو کو ماننے والوں کے دل اور نہ ماننے والوں کے دماغ میں زندہ ہے۔آخر میں پیر نصیب چند اور ضلعی خواتین ونگ بنوں فرزانہ ریاض نے اقلیتی خواتین اور مردوں کو ٹوپیاں پہنا کر پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔