Live Updates

لوڈشیڈنگ خاتمے کیلئے 2018کی تاریخیں دینے والے حکمران آج بدترین بجلی بندش پر عوام سے منہ چھپا رہے ہیں،صابرحسین

بدھ 6 جون 2018 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور وامیدوار این اے 28 صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے 2018کی تاریخیں دینے والے اور چند دن قبل زیرولوڈشیڈنگ کے دعویدار حکمران آج شہروں اور دیہاتوں میں بدترین لوڈشیڈنگ پر شرم کے مارے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی کئی کئی گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور شہروں میں6سی10گھنٹے جبکہ دیہات میں16گھنٹوں تک بجلی غائب رہتی ہے۔

انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کابراحال ہے جبکہ پشاورسمیت صوبے بھر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں،رہی سہی کسر واپڈا حکام کی جانب سے اووربلنگ نے پوری کردی ہے،ایم ایم اے کی حکومت ہوگی توسب سے زیادہ فنڈز لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کے پیداوار پر خر چ کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 2018کے انتخابات میں ملک وقوم کومتحدہ مجلس عمل جیسی صالح،باکردار قیادت کی ضرورت ہے جوحقیقی معنوں میں عوام کی فلاح وبہبود اورملکی سلامتی اور تحفظ کویقینی بنائے ،ایم ایم اے کامیاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کرے گی،پاکستان کے 20کروڑ عوام نے سیکولر اورلبرلز دونوں کوآزمالیا ہے،اب اسلام کے نام لیوائوں کی باری ہے۔

ہم انشاء اللہ ملک وقوم کومایوس نہیں کریں گے،دینی جماعتوں کا اتحاد ملکی سلامتی کا ضامن ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات