فٹسال ایسوسی ایشن پختونخوا نے عیدالفطرکے فورابعد صوبائی وضلعی مقابلے کے شیڈول کااعلان کردیاہے

بدھ 6 جون 2018 19:22

فٹسال ایسوسی ایشن  پختونخوا نے عیدالفطرکے فورابعد صوبائی وضلعی مقابلے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) فٹسال ایسوسی ایشن خیبرپختونخوانے عیدالفطرکے فورابعد پشاورسمیت صوبہ بھر میں مختلف صوبائی وضلعی مقابلے کے شیڈول کااعلان کردیاہے ۔صوبائی سیکرٹری معین الدین کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے میں کے پی انٹرکلب فٹسال چیمپین شپ پشاورمیں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں بنوںمیں ٹریننگ کیمپ ومقامی سطح پرایونٹ کاانعقاد،جولائی کے آخرمیں سوات میں ٹریننگ کیمپ وایونٹ کاانعقاد،پندرہ تاآٹھارہ جولائی مردان میں پہلی وویمن فٹسال ٹورنامنٹ کابھی انعقاد کیاجارہے ہے جس میں بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کاانتخاب بھی کیاجائے گا۔

واضع رہے کہ فٹسال دنیا میںتیزی سے مقبول ہونے والاکھیل بن چکاہے اوریہ کھیل صوبہ خیبرپختونخواکے بچوں میں مقبولیت حاصل کرچکاہے ان دنوں میںلوئردیر میںپہلا فلڈلائٹس فٹسال ایونٹ کامیابی سے جاری ہے جوکوکوآرٹرز فائنل مرحلے میں داخل ہوچکاہے ۔

متعلقہ عنوان :