ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مختلف اوقات میں قتل ہونیوالے افراد کے وارثاء میں 8 لاکھ سے زائد کے چیکس تقسیم کردیے

بدھ 6 جون 2018 19:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے مختلف اوقات میں قتل ہونیوالے افراد کے ورثاء میں 8 لاکھ 10 ہزارروپے مالیت کے بنوولنٹ فنڈ کی6 چیکس تقسیم کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں نور حلیم جنہیں2010 میں ایف آر کوہاٹ کے علاقے میں اغوا ء کرنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا کے قانونی وارث شاہ نواز کو3لاکھ روپے جبکہ سعودی عرب میں فوت ہونے والے افراد کے قانونی ورثاء کو اورسیز پاکستانیز فنڈ کی مد سی1لاکھ 2 ہزار روپے کے 5 چیک حوالے کئے گئے۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ کاشروع سے یہ موٹو رہا ہے کہ سب سے پہلے حق حقدار تک پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حقدار کواس کا حق دلانے کا یہ سلسلہ مزید تیز کیاجائے گا۔ نجیب اللہ نے کہاکہ یہ چیکس ہر طرح سے تسلی کرنے اور شفافیت کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد ان افرادکے ورثاء کو دئیے گے ہیں۔

متعلقہ عنوان :