فیاض حسن سجاد مرحوم عقیدہ ختم نبوت کے سربکف سپاہی تھے ،مرحوم نے ساری زندگی اپنے قلم سے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا، مذہبی رہنما

بدھ جون 19:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) مذہبی رہنمائوں نے کہا ہے کہ فیاض حسن سجاد مرحوم عقیدہ ختم نبوت کے سربکف سپاہی تھے ،مرحوم نے ساری زندگی اپنے قلم سے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا،فیاض حسن سجاد نیہمیشہ لوگوں کو محبت ،مساوات اور برداشت کا درس دیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی لوگ ان کی باتوں پر عمل کرتے ہیں ہم ان کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گییہ بات جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا محمد طاہر توحیدی ،صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر احمد ،مولانا حافظ ثنااللہ عسی خیل اور دیگر نی مرحوم کی برسی کے موقع پر مدرسہ ادارہ علوم اسلامی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی مقررین نے کہا کہ فیاض حسن سجادکی دینی وسماجی خدمات قابل تعریف ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے قلم سے عوامی مسائل اجاگر کئے مرحوم نیبیک وقت صحافت کے ساتھ ملک کی مذہبی ودینی تحریکات میںترجمان کا کردار ادا کیا، حاجی فیاض حسن سجاد مرحوم سچیعاشق رسول تھیانہیں اکابرین دیوبند سے خاص لگائو تھامقررین نے کہا کہ فیاض حسن سجاد مفکر اسلام قائد جمعیت مولانا مفتی محمود، مولانا غلام غوث ہزاروی، مولانا خواجہ خان محمد،مولانا محمد یوسف لدھیانوی کے رفیق کارتھے،مقررین نے کہا کہ مرحوم نے صحافت اورقلم کے ذریعے فتنہ قادیانیت کیخلاف جہاد کیااور عقیدہ ختم نبوت ﷺکی اشاعت کے لے دن رات محنت کی مقررین نے مرحوم کے دینی وسماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیںمرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی اور بعد ازاں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا

متعلقہ عنوان :