کوئٹہ:سابق سیکرٹری خزانہ مشتا ق رئیسانی درخواست ضمانت بعدازاں گرفتاری پر سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ

بدھ 6 جون 2018 19:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کرپشن میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتا ق رئیسانی درخواست ضمانت بعدازاں گرفتاری پر سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین جبکہ مشتاق رئیسانی کی جانب سے ایاز ظہور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے دلائل مکمل کرلئے اور عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا