احتساب عدالت کوئٹہ میں گندم خرد برد کیس کی سماعت میں وکلاء صفائی کی استدعا پر حتمی بحث نہ ہو سکی

بدھ 6 جون 2018 19:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں گندم خرد برد کیس کی سماعت میں وکلاء صفائی کی استدعا پر حتمی بحث نہ ہو سکی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی گئی استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں گندم خرد برد کیس کی سماعت کے دوران کیس میں نامزد ملزم سابق اسسٹنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی سرفراز حسین اور سابق اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول نزر محمد کاکڑ اور ٹھیکیدار محمد حسن رئیسانی بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران وکلا صفائی کی استدعا پر حتمی بحث نہ ہوسکی عدالت نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :