بھاگ:گاؤں دلدار ابڑو میں اچانک آگ لگنے سے نقدی،قیمتی گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا

بدھ 6 جون 2018 19:39

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء)گاؤں دلدار ابڑو میں اچانک آگ لگنے سے نقدی،قیمتی گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا تفصیلات کے مطابق سب تحصیل کھٹن کے گاؤں دلدار ابڑو میں دوست محمد ابڑو کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکی وجہ سے گھر میں موجود نقد ایک لاکھ روپے،سونا،چاندی،ودیگر قیمتی گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا