Live Updates

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی ترقی اور امن و امان کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں گے، سردار یار رند

بدھ 6 جون 2018 19:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پورے بلوچستان سے اچھی شخصیات کے حامل افراد کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف بھرپور مقابلہ کرے گی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی ترقی اور امن و امان کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں گے پاکستان کی ترقی بلوچستان سے وابستہ ہے بلوچستان کو ستر سالوں سے ترقی سے دور رکھا گیا انشا اللہ بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے نصیر آباد کی معروف سیاسی و قبائلی شخصیت میر نثار کھوسہ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کیا ان کا کہنا تھا کہ میر نثار کھوسہ کا یہ فیصلہ جراتمندانہ ہے جو نصیر آباد، صحبت پور کی عوام کے لئے بہترین فیصلہ ثابت ھوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پورے بلوچستان سے امیدوار کھڑے کریں گی ہماری جنگ کرپٹ مافیا کے ساتھ ھیں جنہوں نے صوبے کو بے دردی سے لوٹا اس موقع پر میر نثار کھوسہ نے سردار یار محمد رند پر مکمل بھروسہ کرتے ھوئے ان کی قیادت میں اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات