بلوچستان کے علاقے دکی میں 18 ماہ کے بچے محمد عثمان ولد عبدالبصیر میں پولیو کی تصدیق ہو گئی

بدھ 6 جون 2018 19:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے دکی میں 18 ماہ کے بچے محمد عثمان ولد عبدالبصیر میں پولیو کی تصدیق ہو گئی اب تک بلوچستان میں3 پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں پولیس کے فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ یونین کونسل صدر کلی بابڑان میں 18 ماہ کے محمد عثمان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور دکی میں رواں سال 2018 میں پاکستان میں پولیو کا یہ تیسرا کیس ہے تینوں کیسز ضلع دکی سے رپورٹ ہوئے ہیں اس سے قبل مارچ اور اپریل کے مہینے میں پولیوکے دوکیسز رپورٹ ہوئے تھے حالانکہ محکمہ صحت اور پولیو کی جانب سے پولیو کے تدارک کے لئے انسداد پولیو مہم باقاعدگی سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی چلائی جا رہی ہے اس کے باوجود پولیو کے کیسز کا سامنے آنا لمحہ فکریہ ہی