دکھی انسانیت کی خدمات ہمارا مشن ہے، اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے، عہدیدار فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ

بدھ جون 19:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمات ہمارا مشن ہے، اسلام نے انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیا ہے، تمام معاشروں میں خدمت خلق انسانی اقدار کی بلند تر صاف کا حصہ ہے ،یہ بات فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کیکوارڈنیٹر سید سلیم رضا ایڈووکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری عبدالوحید یوسفزئی ،مولانا عطا الرحمن رحیمی و دیگر نیجامعہ دارالعلوم ضیاالقرآن رحیمی ٹاون میں فیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 120 سے زائد طلبا میں عید کے کپڑوں کی تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ دکھی انسانیت وپسے ہوئے طبقات کی مدد کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردا رادا کرا ہوگا انہوں نے کہا کہ دین متین بھی انسانی خدمت کا درس دیتا ہے دوسروں کے زخموں مرہم رکھنا بہت بڑی عبادت ہے اور انسانیت کی خدمت دل کی تسکین کا باعث ہے عہدیداروںنیکہا کہ فیاض حسن سجاد نہ صرف طویل عرصے سے صوبے کے صحافتی میدان میں سرگرم رہے بلکہ وہ سماجی خدمت کے جذبے سیسرشار تھے اور ہر وقت دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے تیار رہتے تھے عوامی خدمت انکا مشن تھا فیاض حسن سجاد نے ہمیشہ اپنے قلم سے بھی عوامی مسائل اجاگر کئے انہوں نے کہا کہ ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کا مقصد ہی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مدد اور بحالی ہیٹرسٹ اپنی مدد آپ کے تحت فلاحی سرگرمیوںمیں حصی لے رہی ہیرہنمائوں نے کہا کہ ان کی اس شہر اور صوبے کے عوام کیلئے سرانجام دی جانے والی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ کے ایک روڈ کو ان کے نام سے منصوب کیا جائے قبل ازیںفیاض حسن سجاد ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن بھی تقسیم کیا گیاجبکہ جامعہ دارالعلوم ضیاالقرآن رحیمی ٹاون میں قرآن خوانی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی گئی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :