سینئر صحافی اسد کھرل پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب نے چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کرلی

بدھ 6 جون 2018 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر گزشتہ روز رات لاہور کے سینئر صحافی اسد کھرل پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب نے چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے اسد کھرل گزشتہ شام جب ائیر پورٹ سے باہر نکل رہے تھے تو نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔