تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے ایک ماہ کے دوران درج کرائے جانے والے ایک لاکھ چالیس ہزار ووٹوں کی چھان بین کے مطالبے کیلئے درخواست دائر کردی

بدھ جون 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد مذکورہ حلقے کے ووٹروں کی تصدیق شدہ فہرست حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ووٹروں کی تصدیق شدہ فہرست کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ حلقہ این اے 125 میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران درج کرائے جانے والے ایک لاکھ چالیس ہزار ووٹوں کی چھان بین کے مطالبے پر مبنی ایک درخواست بھی دائر کر دی ہے درخواست گزار یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ حلقہ 125 میں واقع تمام یونین کونسلوں میں جعلی ووٹ بنائے گئے ہیں جبکہ ہر یونین کونسل میں بیس بیس ہزار ووٹ بنائے گئے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکورہ حلقہ کے ضمنی الیکشن میں درج کرائے جانے والے جعلی ووٹوں کے حوالے سے ان کی ایک درخواست پہلے ہی الیکشن کمیشن کے پاس دائر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ میں درج کرائے جانے والے جعلی ووٹوں کو ختم کیا جائے۔