سابق نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی جانب سے بلایا جانے والا پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ پر پہنچے پر ختم

بدھ 6 جون 2018 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی جانب سے بلایا جانے والا پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ پر پہنچے ختم ہوگیا جس کے بعد پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کریگا اس سلسلہ میں پارلیمانی کمیٹی کاا جلاس گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے کی اجلاس میں حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کے سابق ترجمان ملک احمد خان ،سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے شرکت کرنا تھی لیکن محض اجلاس اپنے مقررہ پر اس لئے شروع نہیں ہوسکا کہ رانا ثناء اللہ بروقت اجلاس میں نہ پہنچ سکے اس کے باوجود تین اپوزیشن اراکین محمود الرشید کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے لیکن وہ بھی رانا ثناء اللہ کا انتظار کرتے رہے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی تعداد مکمل ہونے کے بعد اجلاس شروع ہوا جو بے نتیجہ رہا جس کے بعد پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے حوالے کر دیا ہے ۔