الزامات کی بدترین گولہ باری کے باوجود عوام مسلم لیگ ( ن ) اور میاں نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر تیار نہیں ، میاں طاہر جمیل

بدھ 6 جون 2018 19:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنماسابق صوبائی پارلیمانی برائے سیاست امیدوارپی پی 112 میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ الزامات کی بدترین گولہ باری کے باوجود عوام مسلم لیگ ( ن ) اور میاں نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں ۔ مسلم لیگ ( ن) اور عوام کے محبوب قائد کی مقبولیت کا اندازہ مسلم لیگ کے عوامی جلسوں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔

25جولائی کو مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ1999میں ملک میں بجلی پوری تھی مگرمشرف کی دس سالہ اورآصف زرداری کی پانچ سالہ حکومت نے ملک کو اندھیروں میں ڈبودیااورملک پر20/20گھنٹے لوڈشیڈنگ مسلط کردی گئی اورملک میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدانہیں کرسکے 2013کے بعدمسلم لیگی حکومت نے تمام تردھرنوں اوربے یقینی کے حالات کے باوجود10ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرکے لوڈشیڈنگ اوربے روزگاری کے جن کوقابوکیامگربعض قوتوں کوملک کی یہ ترقی ہضم نہیں ہوئی اور4سال تک حکومت کی کامیابی کی راہ میں روڑے اٹکاکرترقی کے عمل کوروکتے ہوئے قوم کے منتخب وزیراعظم کووزارت عظمیٰ سے الگ کرکے نااہل قراردلادیاکیونکہ کچھ قوتیں ووٹ کی بجائے سسٹم کوبندوق کے ساتھ چلاناچاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

نیا پاکستان بنانے کا خواب دیکھنے والوں نے دن رات جھوٹ بولا اور الزام تراشی کی۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی بے لوث خدمت کی اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا۔پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹوں سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گی