آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اور عمران خان2018؁ء میں ہی پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے، شہزاد یونس شیخ

بدھ جون 19:46

․فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے اور عمران خان2018؁ء میں ہی پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے اور بڑی تعدادمیں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے اور تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فیصل آباد کی سیاست میں ڈرامائی تبدلی سی( ن) لیگ پس دیوار چلی جائے گی اور انتخابات 2018ء میں انہیں امیدوار دستیاب نہیں ہوں گے اور تحریک انصاف ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی۔

کرپشن کے مگر مچھوں کو بے نقاب کرنا عمران خان کا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ آج شریف برادران احتساب کے خوف سے اداروں کی خودمختاری پر حملہ آور ہے لیکن اب وہ سز ا سے نہیں بچ پائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ I.S.Fکے نوجوان عمران خان کا ہراول دستہ ہیں جو ان کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے موثر کرداراداکریں گی