سموک لیس تمباکو کے انسداد کیلئے عوامی آگہی کے فروغ کیلئے حکومتی سطح پرکوششیں ناگزیز ہیں ، ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بھٹی

بدھ 6 جون 2018 19:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بھٹی ایف آئی سی ، فاروق ایوب چیئرمین نے کہا ہے کہ سموک لیس تمباکو کے انسداد کیلئے عوامی آگہی کے فروغ کیلئے حکومتی سطح پرکوششیں ناگزیز ہیں پارکوں،ہسپتالوں،لاری اڈوںودیگرپبلک مقامات پرتمباکوکے سرعام استعمال سے لوگوں میں کینسر ودیگر پھپھڑوں کی بیماریاں انسانی زندگی کو مفلوج بنا رہی ہے ایک آدمی کے سگریٹ پینے سے دوسرے کئی لوگ فوری متاثر ہوتے ہیں خاص طور وہ عورتیں جو سموک لیس یا دھوئیں والا تمباکو استعمال کرتی ہیں بعد اوقات ان کے بچے سوتے میں ہی مرجاتے ہیں تمباکونوشی ایک جان لواء اور موزی مرض ہے جو انسانی زندگی کی جڑوں کوکینسر ، ٹی بی و دیگر بیماریوں سے کھوکھلا کررہا ہے ریلی میںشریک پادری شیفق، لالہ روبن ڈینئل ، ابرار یونس سہوترا، ملک سہیل،ایلڈرسلیم،پادری شاہدایم پال، تسنیم دائود ایڈووکیٹ ،ریحانہ یاسمین،پرویزصادق،ظفر اقبال ،ڈاکٹردلنوازتیجا ودیگر سے کولیکشن فار ٹبیکو کنٹرول (سی ٹی سی)اسلام آباد کے پارٹنر معمار ڈوپلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ورلڈنو ٹبیکو ڈے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :