فیصل آباد:مقدمہ بازی پر کمسن بچہ قتل ، موٹر سائیکلوں کے تصادم میں بزرگ شہری جاں بحق

بدھ 6 جون 2018 19:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) مقدمہ بازی پر کمسن بچہ قتل ، موٹر سائیکلوں کے تصادم میں بزرگ شہری جاں بحق تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا میں مقدمہ بازی کی رنجش پر دو متحارب گروپس کی فائرنگ کے دوران 11سالہ حسن ولد اکرم ، شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا راہگیر 18سالہ حسنات ولد حمزہ اور سعید بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو کر الائیڈ ہسپتال منتقل ، جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی 198گ ب کارہائشی 72سالہ نیاز ولد اللہ دین موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گوجرہ سے دوائی لیکر واپس گھر آرہا تھا کہ گائوں کے قریب مخالف سمت سے موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا