بولان’ماہ صیام کا دوسرا عشرہ بھی اختتام پزیر ہوگیا[ خود ساختہ مہنگائی قابو میں نہیں آسکا

اشیاء خردنوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور،شدید گرمی میں نڈھال روزہ داروں پر واپڈا والوں کو بھی ترس نہ آیا بجلی کی بار بار کی ٹرپنگ،انتہائی کم وولٹیج سے الیکٹرونک اشیاء جواب دے گئے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں

بدھ 6 جون 2018 19:46

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) ماہ صیام کا دوسرا عشرہ بھی اختتام پزیر ہوگیا لیکن خود ساختہ مہنگائی قابو میں نہیں آسکا اشیاء خردنوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور،شدید گرمی میں نڈھال روزہ داروں پر واپڈا والوں کو بھی ترس نہ آیا بجلی کی بار بار کی ٹرپنگ،انتہائی کم وولٹیج سے الیکٹرونک اشیاء جواب دے گئے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کا بابرکت آخری عشرہ بھی شروع ہوچکا لیکن ڈھاڈر میں عوام ہر طرح کی سہولیات سے محروم ہیں قیامت خیز گرمی میں روزہ دار نڈھال جبکہ واپڈا حکام بھی عوام کو ازیتناک کیفیت سے دوچار کرنے میں پیچھے نہیںشہر بھر میں بجلی کی انتہائی کم وولٹیج اور بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے الیکٹرونک اشیاء نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے جس سے عوام حالت روزہ میں شدید نڈھال ہوجاتے ہیں علاوہ ازیں شہر میں مہنگائی کا نہ ختم ہونا والا طوفان ابھی تک تھما نہیںخود ساختہ مہنگائی میں تاجر برادری عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اشیاء خردنوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیںشاہی چوک پر برف فی کلو پندرہ رو پے میں فروخت کیا جارہا ہے پھل سبزی گوشت کی بھی کوئی قیمت مقرر نہیں تاجر برادری من مانی ریٹس عوام سے وصول کر رہے ہیں ڈھا ڈر کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خودساختہ مہنگائی کنٹرول کرکے شدید گرمی میں بجلی کی ٹرپنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرکے عوام کو پریشانی سے بچایا جائے۔