جیکب آباد’ اہم سیاسی شخصیت کا محمد میاں سومروکی حمایت کا اعلان

بدھ جون 19:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) جیکب آبادکی اہم سیاسی شخصیت کا محمد میاں سومروکی حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی اہم سیاسی شخصیت اور لاشاری قبیلے کے سردار جلال خان لاشاری سے سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرونے ان کے گھر جاکر ملاقات کی جس کے بعد سردار جلال خان لاشاری نے 2018کے عام انتخابات میں محمد میاں سومروکی حمایت کا اعلان کیا سردار جلال خان لاشاری کی حمایت کے بعد محمد میاں سومروکی پوزیشن بہتر ہوگئی ہے کیونکہ جیکب آبادمیں لاشاری برادری کے ہزاروں ووٹ ہیں اورجیکب آبادشہرمیں لاشاری برادری کو واضح اکثریت حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :