بہود فنڈٹرسٹ (غیر جریدہ)کی جانب سے 7,50,00,000/-روپے کے وظائف کے چیکس جاری

بدھ جون 19:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) بہود فنڈٹرسٹ (غیر جریدہ)کی جانب سے 7,50,00,000/-روپے کے وظائف کے چیکس جاری کردیئے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق آزادجموںوکشمیر کے حق میں 7,50,00,000/-روپے (سات کروڑ پچاس لاکھ)روپے مالیت کے چیک جاری کردئیے ہیں،بہود فنڈوگروپ انشورنس غیر جریدہ کے ترجمان نے بتایا کہ بورڈ آف ٹرسٹیز نے تعلیمی سال 2017-18سے وظائف کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور اس سال اس مد میں تقریبا 7,50,00,000/-روپے کی ادائیگی کی جارہی ہے ،بہود فنڈ غیرجریدہ کے عملہ وآفیسرز نے دن رات کام کرتے ہوئے قلیل وقت میں چیک تیار کیے ہیں تاکہ ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں،چیکس تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پہنچادیے گئے ہیں جہاں سے ملازمین چیک حاصل کرکے حبیب بینک لمیٹڈ کی تمام برانچوں سے بلا معاوضہ کیش کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :