عام انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کے حوالے سے معاملے پر الیکشن کمیشن میں نئے بیان حلفی کے حوالے سے مشاورت جاری

بدھ 6 جون 2018 20:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) عام انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کے حوالے سے معاملے پر الیکشن کمیشن میں نئے بیان حلفی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق غیر ملکی دوروں سے متعلق پیرا گراف بھی بیان حلفی میں شامل کیا جائے گا،بیان حلفی میں پیسہ دیکر ٹکٹ نہ لینے کا پیرا گراف بھی شامل کرنے پر غور،کہ امیدوار آرٹیکل 62،63 پر پورا اترنے کا حلف نامہ دیگا۔