الیکشن کمیشن نے انمٹ سیاہی کے لیے پی سی ایس آئی آر کو تیاری کی ہدایت کر دی

بدھ 6 جون 2018 20:01

الیکشن کمیشن نے انمٹ سیاہی کے لیے پی سی ایس آئی آر کو تیاری کی ہدایت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے انمٹ سیاہی کے لیے پی سی ایس آئی آر کو تیاری کی ہدایت کر دی،پی سی ایس آئی آر نے انمٹ سیاہی کی تیاری پر کام شروع کر دیا،ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار 485 مارکر استعمال ہونگے،الیکشن کمیشن کی پی سی ایس آئی آر کو ساڑھے 5 لاکھ سے زائد اسٹیمپ پیڈ تیار کرنے کی ہدایت،پنجاب کیلئے 2 لاکھ سے زائد ان مٹ مارکر۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ 3 لاکھ سے زائد اسٹیمپ پیڈ تیار کیے جائیں گے، سندھ میں 94 ہزار سے زائد ان مٹ مارکر، 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد اسٹیمپ پیڈ استعمال ہونگے۔کے پی کے کیلئے 62 ہزار94۔ بلوچستان کیلئے 20 ہزار 50 ان مٹ مارکر تیار کرنے کی ہدایت۔