سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسد کھرل پر ہونے والے حملے اور گل بخاری پر ہونے والے تشدد کے واقعات کا نوٹس لے لیا

بدھ جون 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین مصطفے نواز کھوکھر نے اسد کھرل پر ہونے والے حملے اور گل بخاری پر ہونے والے تشدد کے واقعات کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب سے اڑتالیس گھنٹوں میں واقعات کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

سینیٹر مصطفے نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب صحافیوں پر حملے اور اغواء کے واقعات کی رپورٹ جمعہ کو کمیٹی میں پیش کریں۔

اسد کھرل پر حملے اور گل بخاری کے اغواء کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث ہیں اور یہ واقعات اظہار رائے اور صحافت کے آئینی حقوق پر حملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحافی پر حملہ اور ایک کا اغواء آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے صحافیوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں یہ معاملہ اٹھایا جائے گا آزادی صحافیوں پر کوئی بھی حملہ برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :