اے این ایف کی ملک گیر 27 کارروائیاں، 4 خواتین سمیت44ملزمان گرفتار

2ارب 28کروڑ روپے مالیت کی1.082 ٹن منشیات برآمد، 10 گاڑ یاں بھی ضبط کر لیں

بدھ 6 جون 2018 20:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے 27مختلف کاروائیوںمیں2ارب 28کروڑ روپے مالیت کی1.082 ٹن منشیات برآمد کر کے 4 خواتین سمیت44ملزمان کوگرفتاراور ملزمان کے زیر استعمال 10 گاڑ یاں بھی ضبط کر لیں برآمد شدہ منشیات میں 816 کلو گرام مارفین، 149.8 کلو گرام چرس، 81.9 کلو گرام ہیروئن، 30 کلو گرام کرسٹل،2.4 کلو گرام افیون، 1.4 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن اور 935 گرام ایمفیٹامائن شامل ہے اے این ایف راولپنڈی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپرواز نمبرGF-771 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے آدم خان اور فریال بی بی ساکنان پشاورکے پیٹ میں موجود390 گرام وزن کے 57 ہیروئن بھرے کیپسول ،پرواز نمبر QR-633 سے دوحہ جانے والے محمد یونس سکنہ پشاورکے پیٹ میں موجود560 گرام وزن کے چرس بھرے 98کیپسول ،پرواز نمبر PA-230 کے ذریعے ابو ظہبی جانے والے فہد خان اورسوید خان ساکنان بنوںسے 2.2 کلو گرام چرس ،پرواز نمبر PK-753 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے حکمت خان سکنہ کوہاٹ سے 335 گرام ایمفیٹامائن،پرواز نمبر NL-719 سے جدہ جانے والے حکمت خان سکنہ کوہاٹ سے 600 گرام ایمفیٹا مائن، ترامڑی چوک اسلام آباد میں عرفان سی این جی سٹیشن کے قریب عثمان خان سکنہ خیبر ایجنسی اور عبد الرحمن سکنہ پشاورسے 3.9 کلو گرام چرس ،ترنول ریلوے پھاٹک اسلام آباد کے قریب ایکسیو کارمیں سوار فضل وھاب اور ابراہیم شاہ ساکنان خیبر ایجنسی سی3 کلو گرام ہیروئن ، 26 نمبر چونگی سٹاپ اسلام آباد کے قریب ٹویوٹا ڈبل کیبن میں سوار میاں خالد پرویزسکنہ اسلام آباد سے 12 کلو گرام چرس،لہتراڑ روڈ اسلام آباد پر واقع صنم چوک کے قریب سوزوکی بولان گاڑی میں سوارعبد الرحیم اور غفران اللہ ساکنان اسلام آباد سے 2.4 کلوگرام چرس ، گولڑہ موڑکشمیر ہائی وے کے قریب ہنڈا سوک سی18 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے شمشیر انجم اور محمد یوسف ساکنان کوٹلی آزاد کشمیر ،حامد محمودسکنہ اٹک اورغلام حسین سکنہ اسلام آباد کو گرفتار کر لیااسی طرح اے این ایف راولپنڈی نے سکردوسے برہان الدین سکنہ گلگت سے 400 گرام ہیروئن ، گولڑہ موڑ کشمیر ہائی وے اسلا آباد کے قریب ٹویوٹا کرولا کارمیں سوار فرقان علی اور کامران ساکنان اسلام آباد سی3.9 کلو گرام چرس برآمد کر لی،ادھراے این ایف پشاور نے موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب مسافر ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی میں سوار سعید احمد سکنہ خیبر ایجنسی سے 600 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیااسی طرح اے این ایف لاہور نے اگّوکی سیالکوٹ میں واقع گورمٹ بیکری کے قریب سمیع اللہ سکنہ سیالکوٹ سے 2.1 کلو گرام چرس ،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے پرواز نمبر GF-0765کے ذریعے اٹلی جانے والے ربنواز اور شمیم اخترساکنان خوشاب سے 3 کلو گرام ہیروئن،پاکستان رینجرز پنجاب کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں حسین خان چوک قصور کے قریب محمد رفیض سے 2 کلو گرام چرس،میانی روڈ ملتان پر واقع چوک پل وصی سوراج کے قریب محمد نبی اور رانا خالدساکنان ملتان سے 670 گرام ہیروئن ،خانیوال ٹول پلازہ کے قریب ٹویوٹا سرف کارمیں سواررختِ افسر اور امیر زیب ساکنان بونیرسی2.4 کلو گرام افیون اور 9.6 کلو گرام چرس چنیوٹ روڈ فیصل آباد پر واقع کمالپور بائی پاس کے قریب بیڈفورڈ ٹرک میں سوارغلام سرور، عجب خان اور وزیر حسین ساکنان پشاورسے 96 کلو گرام چرس، علامہ اقبال ٹائون لاہور میں واقع مون مارکیٹ بس سٹاپ کے قریب اقتدار علی سکنہ پشاوراورجان محمدسکنہ خیبر ایجنسی سے 13.2 کلو گرام چرس ،حسین شاہ چوک ملتان کے قریب شبانہ بی بی سے 1 کلو گرام چرس ،مال روڈ لاہور پر واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے پیرس بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام ہیروئن برآمد کر لی، دریں اثنا اے این ایف کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپرواز نمبر EK-601 سے مدینہ جانے والے خیر البشر، عظمیٰ بی بی اور ملائکہ بی بی ساکنان خوشاب سے 1.470 کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن ،پرواز نمبر EK-603 ریاض جانے والے عرفان اللہ سکنہ صوابی سے 2 کلو گرام ہیروئن ،کالابورڈ ملیر کراچی میں واقع نہال ہسپتال کے قریب محمد سلمان، عبد الحمید ساکنان کوہاٹ اوردائود شاہ سکنہ کراچی سے 4 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی جبکہ اے این ایف کوئٹہ نے چاغی کے علاقے دھگ کے غیر آباد علاقے سے 50 کلو گرام ہیروئن اور 30 کلو گرام کرسٹل ، تحصیل بدینی کے علاقے کلی سرکریز سے لاوارث ٹویوٹا سرف (بغیر نمبرپلیٹ)سی816 کلوگرام مارفین برآمد کر لی�

(جاری ہے)